نوٹس

امتحان میں عدم شرکت

علالت یا کسی اہم معذوری کے باعث اگر کوئی طالبہ (عالمہ چہارم اور پنجم کے سوا ) سالانہ امتحان میں شریک نہ ہو سکے اور ششماہی امتحان میں کامیاب ہو تو ایسی طالبہ کو ماہ جولائی میں ضمنی امتحان میں شرکت کرنا لازم ہوتا ہے۔

ميقات تعلیمی

تعلیمی سال ۵/ شوال المکرم سے شروع ہو کر ۲۵ شعبان المعظم تک ہوگا ۔ ۵/ شوال المکرم سے تعلیمی سال شروع ہو جائے گا۔

نتائج کا اعلان

 سمسٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان بالعموم آٹھ دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔
 سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عام طور پر شعبان کے اواخر میں کر دیا جاتا ہے۔

شرکت امتحان کی شرائط

 طالبہ کے ذمہ معہد کا کسی قسم کا کوئی مطالبہ باقی نہ ہو
 سالانہ امتحان میں شرکت کے وقت ہر درجے میں ۷۵ فیصد حاضری پوری ہو۔

تعطیلات کے بعد واپسی

 کسی بھی تعطیل کے بعد اول روز ہی طالبات کا معہد پہنچنا لازم ہے۔ الا یہ کہ کوئی عذر شرعی مانع ہو

ایسے عذر کی صورت میں اول روز ہی درخواست رخصت معہد میں پہنچ جانا ضروری ہے۔ 

نیز اس بات کی طرف سے اطمینان حاصل کر لینا بھی ضروری ہے کہ درخواست معہد کو موصول ہو گئی اور مطلوبہ رخصت منظور کر لی گئی ہے۔ 

رخصت کی منظوری کے بغیر بر وقت معہد نہ پہنچنے پر طالبہ کا نام معہدیادار الاقامہ (یا دونوں جگہ سے ) خارج کر دیا جاتا ہے۔

نام خارج ہو جانے پر دوبارہ داخلہ کے لئے مبلغ پانچ سو (۵۰۰) روپئے داخلہ فیس ادا کر نے ضروری ہیں۔

مصارف تعلیمی

داخلہ فیس مقامی طالبات کے لئے 800
داخلہ فیس بیرونی طالبات کے لئے 1500
داخلہ فیس افتاء و تخصصات 1200
دار الاقامہ فیس ( طعام و قیام کے لیے ) 1700
ابتدائی الف تا ابتدائی سوم مقامی طالبات کے لیے 350
خصوصی تا اعداد یه دوم 400
اعداد یه سوم 450
عربی اول تا عربی سوم 500
عربی چهارم تا پنجم 600
افتاء و تخصصات 1000
نوٹ: حالات کے پیش نظر کسی بھی وقت مندرجہ بالا فیسوں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

تعطیلات

ہر جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل رہتی ہے۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل تعطیلات ہیں۔
شعبان و رمضان ۲۵شعبان تا ۱۵ شوال

عید الاضحی۸ تا ۱۷ذی الحجہ (۱۰) دن
یوم جمہوریہ: ایک دن
یوم آزادی: ایک دن

امتحانات

 ایک تعلیمی سال میں تین سمسٹر امتحانات ہوتے ہیں۔
 سالانہ امتحان شعبان کے اوائل میں ہوتے ہیں اور اسی ماہ کے اختتام تک
نتیجہ منظر عام پر آجاتا ہے۔
 اگر کوئی طالبہ ایک مضمون یا ایک کتاب میں فیل ہو تو اس کو اگلے درجے میں ترقی دے دی جاتی ہے۔ اور اگر دو کتابوں یا دو مضامین میں فیل ہو تو اس کا آئندہ تعلیمی
سال کی ابتداء میں ضمنی امتحان ہوتا ہے جس کے نتیجے کی بنیاد پر ہی اس کو ترقی دی جاتی
ہے۔ اور اگر دو سے زائد کتابوں میں فیل ہو تو اعادہ سال لازمی ہے۔

تادیبی کاروائی

معہد یا دار الاقامہ میں کسی بچی کو حتی الامکان کوئی جسمانی سزا نہیں دی جاتی۔ غلطی سرزد ہونے پر طالبات کو مشفقانہ اور نفسیاتی انداز سے سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

لباس ( یونیفارم ) اور پردہ

معہد کی پوری فضا میں یکسانیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مخصوص لباس یونیفارم ) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دوشنبہ اور پیر کے دن گلابی قمیص ، سرمئی شلوار ، اور سرمستی دو پٹہ ، اور دوسرے دنوں میں سفید قمیص ، سفید شلوار اور سفید دو پٹہ اور موسم سرمان میں کالی جرسی اور کالا جوتا شامل ہے ۔ ۱۳ ارسال سے زائد عمر کی طالبات کے لئے سیاہ
برقعہ لازمی ہے۔

طالبہ کا اخراج

مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر طالبہ کا اخراج عمل میں آسکتا ہے

معہدر دار الاقامہ کے مطالبات دو ماہ سے زیادہ باقی ہوں 

 تربیت کے باوجود اخلاق و عادات میں ایسی خرابی پایا جانا جو معہد کے ماحول کے بگاڑ کا سبب ہو

بغیر کسی درخواست یا عذر کے ایک ہفتہ سے زائد مسلسل غیر حاضری

سر پرست کی تحریری خواہش پر اخراج عمل میں آسکتا ہے

کسی ضابطے کی خلاف ورزی کی صورت میں ناظم معہد طالبہ کے اخراج کا فیصلہ کر سکتا ہے

رشتے داروں سے ملاقات

 دار الاقامہ میں رہنے والی بچیوں سے ان کے سر پرستوں یا رشتے داروں کی ملاقات کے لئے حسب ذیل ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔

 کسی بچی سے سر پرستیا رشتہ داروں کی ملاقات کیلئے ناظم معہد کی اجازت ضروری ہے۔

 ایک ماہ کے اندرصرف ایک ہی ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔

 ملاقات کے لئے ملاقاتی کارڈ کالانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 داخلہ کے وقت سر پرست صاحبان جن محرم رشتے داروں کا ملاقاتی کارڈ جاری کرواتے ہیں صرف ان ہی کو طالبات سے ملاقات کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔ اور ان ہی محرم رشتہ داروں کے ساتھ سر پرست کی واضح تحریری اجازت پر طالبات کو معہد سے وطن واپس بھیجا جاتا ہے۔

مصارف ماہانہ دار الاقامہ

1000:خوردونوش کی فیس
400:فیس دار الاقامہ
350تعلیمی فیس
1750:میزان
نوٹ: دارالاقامہ میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی رعایت کرتے ہوئے ان سے مجموعی فیس 1700 روپئے لی جاتی ہے جبکہ کل میزان 1750 سے لیکر 2000 روپے تک ہوتا ہے۔

شرائط داخلہ

 داخلہ کے لئے معہد کے مقرر کردہ فارم پر درخواست دینا ہوگی۔
 مدت داخلہ ۵ / شوال سے ۵ رذی قعدہ تک متعین ہے۔
 دار الاقامہ میں داخلہ کیلئے کم سے کم دس سال کی عمر ضروری ہے۔
 اگر کسی بچی کو کوئی پرانا مرض ہو یا وہ مسلسل بیمار رہتی ہو یا کسی متعدی مرض میں  مبتلا ہو تو اسے دار الاقامہ میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔

ماہانہ مصارف کی ادائیگی کا اہتمام

 سر پرستوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی تعلیمی فیس اور داخلہ فیس وقت پر ادا کریں کیوں کہ معہد کا سارا نظام فیس سے وصول ہونے والی رقوم سے چلتا ہے، معہد کے لیے کسی طرح کا کوئی چندہ نہیں کیا جاتا، صرف فیس لی جاتی ہے۔

 ایک ماہ کے اخراجات کے بقدر طالبات کے کھاتوں میں پیشگی رقم جمع رہنا ضروری ہے۔
 اس لئے سر پرست حضرات ہر ماہ کے آخر تک اگلے ماہ کے مصارف کے لئے فی طالبہ 1000 روپئے پیشگی جمع کرانے کا لازما اہتمام کریں۔

 اگر ماہانہ مصارف کے لئے پیشگی رقم دو ماہ تک وصول نہ ہوئی تو مجبوراً طالبہ کو سرپرست کے خرچ پر کسی کے ہمراہ واپس گھر بھیج دیا جائے گا، جس کی پوری ذمہ داریسر پرست پر عائد ہوگی ۔

مصارف بر وقت داخلہ

1500:فیس داخلہ
2000:مصارف خوراک ( برائے دو ماہ )
800:فیس دار الاقامہ (برائے دو ماہ )
فیس تعلیمی ( برائے دو ماہ ):باعتبار درجه

ضروری ہدایات

 کسی بھی طالبہ کو قیمتی بھڑک دار ، چمکیلے کپڑے ہونے اور چاندی کی زیورات پہننے کی اجازت نہ ہوگی۔
 بچیوں کے پاس خود کے خرچ کے لئے رقم نہ ہونی چاہئے۔ ان کی کل رقم دفتر میں یا نگراں دارالاقامہ کے پاس جمع رہے گی جس میں نجی مصارف کے لئے طلب کرنے پر حسب ضرورت دی جاسکے گی۔
 سر پرست صاحبان براہ راست کسی بچی کو رقم نہ بھیجیں۔

ضروری سامان بر وقت داخلہ

 معہد کے مخصوص لباس ( یونیفارم ) کے کم از کم تین جوڑے۔
 سادہ سوتی کپڑوں کے مزید چھ جوڑے۔
۲ تو لیے دو عدد پلنگ کی چادر چادریں میں عدد عدد ایک عدد عدد گدا ۔ ایک عدد مونالی موٹا لحاف جس میں کم از کم تین کلوروئی ہو، ایک عدد گرم سوئٹر، ایک عدد گرم شال، یا گرم کوٹ وغیرہ سردی سے حفاظت کے لئے ساتھ لائیں۔

اس کے علاوہ استعمال کے برتن بھی ساتھ رکھیں ۔ بچیاں اپنا سامان لباس، بستر اور برتن وغیرہ ساتھ لے کر آئیں ۔

دو سالہ دینی تعلیمی آن لائن کورس

خواتین اور کالج کی طالبات کو بنیادی دینی تعلیم سے واقف کرانے کے لیے ادارے نے دو سالہ دینی تعلیمی آن لائن کورس شروع کیا ہے جس میں بنیادی اسلامی عقائد، تجوید کے ساتھ تلاوت قرآن ، منتخب سورتوں کی تفسیر، روز مرہ کی دعائیں، منتخب عناوین پر درس حدیث، بنیادی فقہی مسائل اور خواتین کے مسائل شامل ہیں۔

دار الاقامہ

الحمد لله معهد عائشہ الصدیقہ قاسم العلوم للبنات میں بیرونی طالبات کی رہائش خوردونوش اور تربیت کے لئے دارالاقامہ کا مناسب انتظام ہے ، کھانے میں دو وقت کا کھانا صبح کا ناشتہ شامل ہے۔

وزڈم اکیڈمی دیوبند

لڑکیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ادارے نے NIOS سے آٹھویں کلاس تک منظوری حاصل کی ہے اور گزشتہ سال سے باقاعدہ اس کی تعلیم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے؛ چناں چہ اب دینی تعلیم کے ساتھ ہندی، انگلش، سائنس، ریاضی اور کمپیوٹر کے مضامین بھی ہمارے نصاب کا حصہ ہوں گے اور طالبات عالمیت کے ساتھ دسویں اور بارہویں کی ڈگری بھی حاصل کر سکیں گی۔

معہد کی سند جامعہ ہمدردنئی دہلی اور جواہر لال نہرو یونی ورسٹی نئی دہلی سے منظور شدہ ہے۔

عالمہ درجات کے طالبات کو یو پی بورڈ کے ذریعے دسویں اور بارہویں کا امتحان بھی دلایا جاتا ہے۔